مچھ/کچلاک: ٹریفک حادثات میں 3 افراد جانبحق، 14 زخمی

188

جانبحق اور زخمی ہونے والے افراد میں خواتین شامل ہے۔

بلوچستان کے علاقے مچھ اور زیارت میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر تین افراد جانبحق اور چودہ افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں خواتین شامل ہیں۔

بولان کے علاقے مچھ میں مسافر ویگن الٹنے سے دوافراد جانبحق اور خاتون سمیت 12مسافر زخمی ہوگئے، حادثہ مسافر ویگن کا ٹائر پھٹنے کیوجہ سے پیش آیا۔

ویگن کوئٹہ سبی جارہی تھی کہ بی بی نانی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی، زخمیوں میں بعض کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ زخمی مسافروں مچھ میں عدم سہولیات کی بناء پر کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں نصر الدین، محمد جاوید، خالد احمد، مزار دین، شوکت علی، سید خان، محمد شریف،عبدالستار، عبدالمجید،رضا محمد دین ودیگر شامل ہیں، تمام زخمیوں کو مچھ ہسپتال میں عدم سہولیات کی بناء پر کوئٹہ ریفر کردیا گیا اور لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

دریں اثناء بلوچستان کے علاقے بوستان میں صوبائی وزیر کی گاڑی الٹنے سے ان کی بھتیجی جانبحق جبکہ دو بیٹیاں زخمی ہوگئیں۔

اطلاعات کے مطابق بوستان کے علاقے کوئٹہ زیارت روڈبازئی پل کے قریب صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈ واسا نور محمد دمڑ کی گاڑی الٹنے سے صوبائی وزیر کی بھتیجی جانبحق جبکہ ان کی دو بیٹیاں شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، صوبائی وزیر کی فیملی کوئٹہ سے ہرنائی جارہی تھی کہ گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔