کیچ: دو افراد کی لاشیں برآمد

186

بلوچستان کے ضلع کیچ سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کو گولیاں مارکر قتل کردیا گیا ہے۔

دو نامعلوم افراد کی لاشیں کیچ کے تحصیل بلیدہ میں سلو کورپشت کے مقام سے برآمد ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا ہے تاہم مقتولین کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں پرانے کاریزات سے لاشوں کا ملنا تشویشناک ہے – بی این پی مینگل

دونوں افراد کے قتل کے وجوہات کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔