بلوچستان: دشت سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان لاپتہ

209

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت سے پاکستانی فورسز نے پندرہ سالہ نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی  فورسز نے دشت کے علاقے پٹوک میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر پندرہ سالہ ذوالفقار ولد حاصل کو گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق  فورسز نے دوران آپریشن خواتین و بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

یاد رہے بلوچستان سے آئے روز لوگوں کو لاپتہ کرنے کے خبریں موصول ہوتی رہی ہیں اور لاپتہ افراد میں اکثر تعداد بلوچ سیاسی کارکنوں طلباء سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان شامل ہیں ۔

دریں اثناء وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے ایم فل ڈگری یافتہ اور کراچی یونیورسٹی کے کوالٹی آفیسر رحمدل ولد پیر بخش سکنہ ہوشاپ، بلوچستان کو بازیاب کرنے کی اپیل کی ہے۔

خاندان ذرائع کے مطابق رحمدل بلوچ کو 15 مئی 2019 کو حکومتی اداروں کے اہلکاروں نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے گرفتاری کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔