کوئٹہ: تین افراد کی لاشیں برآمد، ایک کی شناخت ہوگئی

172

سریاب سے ایک شخص کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا تھاپولیس کا دعویٰ

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تین افراد کی لاشیں برآمدئی ہوئی ہے جن میں سے ایک کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ دو افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

کوئٹہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقی بائی پاس کے رہائشی نوجوان ساجد علی کو قتل کرنے والے ملزمان نے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک سال قبل سریاب کے علاقے کیچی بیگ کے علاقے سے ایک شخص اسحاق کو اغواء کرکے قتل کرنے کے بعد لاش اسی کاریز میں پھینک دی تھی جس کے بعد پولیس نے ریسکیو ٹیم کی مدد سے دوسری لاش گذشتہ ماہ نکال لی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق انہی ملزمان نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایک سال قبل سریاب روڈ کے رہائشی امتیاز احمد سے بھی دوستی کی تھی اس سے بھی موٹرسائیکل اور نقدی لوٹنے کے بعد قتل کیا گیا اور لاش میاں غنڈی کے کاریز ہی میں پھینک دی تھی، پولیس نے انکشاف کے بعد کاریز میں ریسکیو ٹیم کی مدد سے ہفتے کے روز لاش نکالنے کی کوشش کی تو اسی دوران ریسکیو ٹیم کو ایک کی بجائے تین افراد کی لاشیں ملی جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گئی جہاں ایک کی شناخت امتیاز احمد کے نام سے ہوئی جبکہ دو لاشیں ناقابل شناخت تھی۔

پولیس حکام کے مطابق مذکورہ دو افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں جنہیں لاہور بھجوایا جائے گا جبکہ کاریز میں مزید آپریشن کیا جائے ہوسکتا کہ وہاں سے مزید لاشیں برآمد ہوں۔

واضح رہے ایک ماہ کے دوران کاریز سے اب تک پانچ لاشیں برآمد ہوچکی ہے۔