مستونگ گرلز اسکولز میں مخصوص وائرس سے متاثر ہونے کا یہ چھوتا واقعہ ہے۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایک بار پھر مخصوص وائرس سے 27 طالبات کی حالت بگڑ گئی-
تفصیلات کے مطابق مستونگ کلی محمدشہی گرلز ہائی سکول میں ایک بار پھر مخصوص وائرس سے طالبات متاثر ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے –
مقامی ذرائع کے مطابق دو مختلف اسپتالوں میں مجموعی طور پر 27 متاثرہ طالبات منتقل کردیے گئے ہیں –
اس سے قبل بھی مذکورہ اسکول سمیت دیگر تین مختلف اسکولوں میں اس مخصوص وائرس سے درجنوں طالبات متاثر ہوئے تھیں –
سیکرٹری صحت زمان ترین کے مطابق یہ وائرس مخصوص اسپرے کے ذریعے پھیلایا جارہا ہے جس کے تحقیق کررہے ہیں تاہم عوامی حلقے انتظامیہ اور حکومتی اداروں کی دعووں کو جھوٹ کرار دے چکی ہے –
عوام حلقوں کے مطابق اب تک ان واقعات میں درجنوں طالبات شدید متاثر ہوئے ہیں اور انتظامیہ کی غیر توجہی کے وجہ سے والدین اپنے بچوں کو اسکول جانے سے روکنے پر مجبور ہوگئے ہیں –