ایف اے ٹی ایف کا پاکستانی اقدامات پر اظہار تشویش

186
ایف اے ٹی ایف نے ایکشن پلان پر اٹھائے گئے پاکستان کے اقدامات پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے پاکستان اکتوبر 2019 ءتک ایکشن پلان پر تیزی سے عمل کرے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو دس نکاتی ایکشن پلان دے دیا۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے کے لیے مناسب عمل درآمد کرے، دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر ہم آہنگی پیدا کی جائے۔

ایف اے ٹی ایف کے مطابق 1367کالعدم تنظیموں کے اثاثے اور جائیدادیں ضبط کی جائیں، 1373دہشت گردوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں، ان دہشت گردوں کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کوضبط کیا جائے