سابق وزیر اعلی بلوچستان رکن صوابائی اسمبلی اسلم رئیسانی نے نال میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جام کی حکومت جام ہو چکی ہے اس کے پہیے اب نہیں چل رہے ہیں دھوکہ دینے والے اب تھک چکے ہیں اب مزید ان میں دھوکہ دینے کی سکت نہیں ہے یوں محسوس ہوتا ہے کہ بجٹ کے بعد اس حکومت کے پہیہ بدلنے ہونگیں-
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جماعتیں اپنے ایجنڈے کو سامنے لائیں گے بلوچستان میں حکومت کرنے والے آسانی کی بات کررہے ہیں کیونکہ ان کو ایک آسان ایجنڈے کے تحت حکومت حوالہ کیا گیا عوامی نمائندگی کی توہین اس سے زیادہ کیا کہ ان کے نمائندوں کو نکیل ڈال کر کھینچا جائے اس وقت تک بلوچستان کی نمائندگی نہ ہونے برا بر ہے-
انکا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے وسائل سے ہم ہاتھ دہو رہے ہیں بلکہ ان کا سودا کیا گیا ہے ہم بین الاقوامی عدالتوں میں بلوچستان کا مقدمہ ہار چکے ہیں ہماری حکومت میں ہر ممکن کوشش ہوئی کہ ہم اپنے وسائل کا سودا نہ کریں تمام قسم مخالفتوں و دباؤ کو برداشت کیا پر کشش پیش کشیں ٹکرائی لیکن ہم اپنی موقف پر مضبوطی سے ڈٹے رہیں۔