مند/کولواہ: فورسز کا سرچ آپریشن، نوجوان لاپتہ

284

فورسز نے گھروں کی تلاشی لی اور خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مند اور کولواہ میں پاکستانی فورسز کی فوجی آپریشن، اس دوران گھروں کی تلاشی لی گئی اور ایک شخص کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مند کے علاقے گوبرد میں فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور ایک شخص کو گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ فورسز نے دوران آپریشن گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور مسعود ولد پیر محمد نامی نوجوان کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے۔

واضح رہے مسعود پیر محمد کو اس سے قبل 2011 میں فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا تھا جنہیں بعد میں رہا گیا۔

دریں اثنا ضلع کیچ کے علاقے کولواہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے مادگ کئور سمیت دیگر علاقوں میں آپریشن کا آغاز کردیا ہے اس دوران مذکورہ علاقوں کو جانے والی راستوں کو فورسز نے آمد و رفت کے لیے بند کردیا ہے۔

تاہم فورسز کے ہاتھوں کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے۔