بلوچستان: فورسز نے 4 افراد کو لاپتہ کردیا

165
File Photo

مشکے اور خاران سے چار افراد فورسز ہاتھوں لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران اور مشکے سے فورسز نے چار افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے –

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے خاران بند کے مقام سے فورسز نے دو افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا جن کی شناخت اکرام اور کامران کے ناموں سے ہوئی ہے –

اسی طرح خاران بازار سے فورسز نے ایک اور شخص کو لاپتہ کردیا ہے جس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے –

دریں اثناء پاکستانی سیکورٹی فورسز نے مشکے سے دلجان ولد خان محمد نامی نواجون کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔