وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی بھوک ہڑتال 2827 ویں دن میں داخل

184
File Photo

لاپتہ بلوچ افراد وشہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2827 دن ہو گئے اظہا ریکجہتی کرنے والوں میں لاہور سے دانشوروں کا ایک وفدلاپتہ افراد شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ حقیقی اور صحیح معنوں میں ادیب دانشور اور شاعر معاشرے کا وہ طبقہ ہے جو معاشرے کے دیگر لو گوں سے زیادہ حساس ہونے کے ساتھ ساتھ علم کی طاقت بھی رکھتا ہے اگر دنیا کی تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو یہ بات سامنے آجاتی ہے کہ دانشور طبقے نے ہمیشہ نے ہمیشہ ظلم جبر اور نا انصافی کے خلاف آواز بلند کی ہے اور اس وقت ان کی آواز ہو جاتی ہے جب ظلم اور نا انصافی سے معاشرہ انتشار کا ہو جاتا ہے ۔