کوئٹہ : فورسز کے ہاتھوں بلوچ طالب علم لاپتہ

228

کوئٹہ کے علاقے عیسی نگری سے فورسز نے طالب علم کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فورسز نے بلوچ طالب علم نور خان ولد کہور کو کوئٹہ کے علاقے عیسی نگری سے رات تین بجے اسکے کمرے سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

لاپتہ طالب علم نور خان ولد کہور کا بنیادی تعلق شاپک کیچ سے ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز نے بلوچ طالب علموں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے ۔