پنجگور :دھماکہ 2 افراد ہلاک متعدد زخمی

427

پنجگور میں سرکاری حمایت یافتہ گروپ کے گاڑی کو نشانہ بنایا گیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بم دھماکا 2 ہلاک متعدد زخمی ہوگئے ہیں –

تفصیلات کے مطابق ضلع پنجگور میں موٹرسائیکل نصیب بم دھماکے میں سرکاری حمایت یافتہ گروپ بجار شمبے زئی کے گاڑی کو نامعلوم افراد کے جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے –

اطلاعات کے مطابق دھماکہ میں 2 افراد ہلاک جبکہ بجار شمبے زئی کا بھائی ظاہر شمبے زئی سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں –

واضع رہے بجار شمبے زئی پر قوم پرست حلقوں کا کہنا ہے کے وہ سرکاری حمایت یافتہ ڈیتھ اسکاؤڈ کے سربراہا ہیں اور متعدد دفاع مسلح تنظیم کے جانب سے نشانہ بنائے جاچکے ہیں تاہم اج ہونے والے حملے کی ذمہ داری اب تک کسی بھی گروپ کے جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے –