نوشکی: سیلابی ریلے میں دو کمسن بچے بہہ گئے۔

149

کمسن بہن کو بچانے کیلئے کمسن بھائی نے پانی میں چھلانگ لگادی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں خیصار نالے میں دو کسمن بچے سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق کمسن بچی خیصار نالے کے سیلابی پانی میں گر گئی جس کو بچانے کیلئے اس کے کمسن بھائی نے پانی میں چلانگ لگادی جبکہ دونوں بچوں کو وہاں پر موجود لوگوں نے باہر نکال کر بچالیا۔

دونوں بچوں کے طبی امداد دینے کیلئے فوری طور پر سول ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے گذشتہ روز کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موسلادار بارش اور برف باری کے باعث 8 افراد جاںبحق اوردرجنوں کے زخمی ہونے کی خبریں رپورٹ ہوئی تھی جبکہ ساتھ ہی ہزاروں مکانات مہندم ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہے۔

نوشکی میں خیصار پُل ٹوٹنے کے باعث شہر جانے والے مین شاہراہ کو آمدورفت کے لیے معطل کردیا گیا ہے جبکہ گذشتہ روز اسٹیشن کے مقام پر تیز بارش کے باعث ٹرالر کو حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا اور گومازگی میں بجلی کے تار گرنے سے محمد فتح نامی شخص کے 25 بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئے تھے جبکہ کئی علاقوں میں مکانات منہدم ہوئے ہیں تاہم جانی نقصانات کی اطلاعات نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں ہفتہ کی شام پانچ بجے تک 123ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سبی 53،خضدار،دالبندین38، بارکھان37،قلات 34، لسبیلا18، تربت، پنجگور13ژوب09، نوکنڈی 08، جیوانی، اورماڑہ 01بارش ہوئی۔

حکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کو بعض علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہوجائیگا ۔