نصیر آباد: اسکولوں کا سرکاری سامان بازار میں بکنے لگا

212

ردی کے دکان سے سینکڑوں کی تعداد میں سلیٹیں اور تختیاں برآمد ہوگئے.

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں سرکاری اسکولوں کے لئے آنے والے سامان طلباء کو ملنے کے بجائے ردی کے دکانوں پر بکنے لگے ہیں-

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد منجھوشوری میں ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے جانب سے سرکاری اسکولوں کے لئے دیے جانے والا سرکاری سامان سلیٹ، تختیاں ردی کے دکانوں پر بیچے گئے-

عوامی حلقوں کے مطابق منجھوشوری جو کہ مشیر تعلیم بلوچستان کا حلقہ ہے اور مشیر تعلیم ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو آسمان پر لے جانے کے دعوے کر رہے ہیں ایسے موقع پر ان کے حلقے میں سرکاری سامان کا ردی کے دکان سے برآمد ہونا لمحہ فکریہ ہے، منجھو شوری میں دکان میں سرکاری سامان کا بیچا جانا اس بات کو ظاہر کر رہا ہے کہ مشیر تعلیم کے حلقہ میں کیا کچھ ہو رہا ہے –

مقامی لوگوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ ہے کے وہ سرکاری اسکولوں اور ان ڈیپارٹمنٹس کا جائزہ لے اور تحقیق کرکے ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دیں-