گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں ٹرپ سے سندھ و بلوچستان میں بجلی معطل

603

گدو تھرمل پاور ہاؤس کے 11 یونٹس ٹرپ کر گئے جس کے باعث سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق گڈو تھرمل ذرائع کے مطابق پاور ہاؤس کے 16 میں سے 5 یونٹس پہلے سے خراب ہیں اور مزید 11 یونٹس ٹرپ گر جانے سے 747 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی۔

گڈو تھرمل ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث پاور ہاؤس کے یونٹس میں ٹرپنگ ہوئی جس کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

دھند ختم ہونے یا اس میں کمی کے بعد بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال ہوجائے گی۔