تربت: فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، 4 افراد زخمی

294

بارودی مواد موٹر سائیکل پر نصب کیا گیا تھا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا ہے جس سے فورسز کو جانی نقصانات اٹھانا پڑا ہے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل پر نصب کیا تھا جبکہ دھماکے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے نقصانات کے حوالے سے تفصیلات آنا باقی ہے۔

یاد رہے تربت شہر میں سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت ہیں جبکہ اس سے قبل بھی تربت شہر میں فورسز سمیت دیگر سرکاری عمارتوں پر حملے ہوتے رہے ہیں جن میں سے اکثریت کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے لیکن تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔