بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر پیر کے روز شنگر میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پیر کے روز سرمچاروں نے ضلع واشک کے علاقے ناگ اور شنگر کے درمیان مرگاپ کے مقام پر پاکستانی فوج کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ جس میں ایک لیفٹیننٹ کرنل سمیت چھ فوجی اہلکار ہلاک اور ایک لیفٹیننٹ کرنل سمیت کئی فوجی زخمی ہوئے۔ یہ قافلہ ناگ سے شنگر کیمپ کی جانب جارہاتھاجہاں ان کا مین کیمپ ہے۔
یہ کیمپ چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک ) منصوبے کی حفاظت کیلئے بنایا گیا ہے۔ان علاقوں سے کئی بلوچوں کو فوجی آپریشن کے ذریعے زبردستی بے دخل کرکے دربدر کی زندگی گزارنے پر مجبور کیاگیا ہے۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض ریاستی فورسز پر حملوں میں مزید تیزی لائی جائے گی،اور یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے