پینٹاگون نے افغانستان کے صوبے کندھار میں رونما ہونے والے واقع میں اپنے جنرل کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق امریکہ کے دفاعی ادارے پینٹاگان نے گذشتہ جمعرات کو افغنستان کے صوبے کندھار میں ہونےوالے اجلاس کے بعد فائرنگ کے واقعے میں اپنے ایک جنرل کے زخمی ہونے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنرل جیفری کو ابتدائی طبی امداد کندھار ہی کے ملڑی بیس پر دیا گیا ۔
واضح رہے کہ گذشتہ جمعرات کو فائرنگ کے واقعے میں افغانستان کے معروف کمانڈر جنرل رازق و خفیہ ادارے کا صوبائی سربراہ سمیت متعدد لوگ جانبحق و زخمی ہوئیں تھے ۔
واقعے کی ذمہ داری طالبان شدت پسندوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ہدف نیٹو کمانڈر جنرل ملر و جنرل رازق تھے ۔