نوشکی اور ژوب میں جی ٹی اے بی کے مرکزی کال کے تحت مظاہروں کا اہتمام کیا گیا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی اور ضلع ژوب میں اساتذہ تنظیم کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گورمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن نوشکی اور ژوب کے اساتذہ کا تنخواہوں میں کٹوتی اور 50 فیصد پرموشن کوٹے کی پالیسی میں اصلاح کے مطالبے پر مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی۔
نوشکی میں جی ٹی اے کی جانب سے ضلعی تعلیمی آفیسر کے دفتر کا گھیراؤں کر کے تعلیمی آفیسران اور ڈی سی نوشکی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
بعدازاں پریس کلب نوشکی کے سامنے مظاہرہ کیا گیا جس میں صدر جی ٹی اے گل محمد بادینی، چیئرمین عبدالرحمان مینگل اور دیگر نے خطاب کیا۔
دریں اثنا ضلع ژوب میں بھی گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی گئی اور دھرنا دیا گیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جی ٹی اے بی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کو منظور کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: قلات میں اساتذہ تنظیم کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ
واضح رہے کہ بلوچستان میں گذشتہ کئی روز سے اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ، پنجگور، ڈیرہ بگٹی سمیت مختلف علاقوں میں احتجاج کررہے ہیں۔
تاہم اساتذہ کا کہنا ہے کے ان کے مطالبات کے لئے اب تک حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے جبکہ اساتذہ مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں اپنے احتجاج کو وسعت دینے کا عندیہ دے چکے ہیں۔