یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز مستونگ کے مختلف علاقوں دلبند، جوہان ،اسپلینجی، شیشار نرمک اور روبدار میں پاکستانی فوج کی جانب سے وسیع پیمانے پر فضائی و زمینی آپریشن جاری ہے جس میں بڑی تعداد میں زمینی فوج حصہ لے رہا ہے اور مختلف مقامات پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ اور بمباری بھی جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے پہاڑی اور میدانی علاقوں میں بسنے والے بلوچ چرواہوں اور ان کی مال مویشیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔
ترجمان مرید بلوچ کا کہنا تھا کہ دوران آپریشن مختلف مقامات پر ہمارے سرمچاروں کا سامنا پاکستانی فورسز سے ہوا اور دونوں اطراف سے شدید نوعیت کے جھڑپوں میں قابض پاکستانی فوج کے 5 اہلکار ہلاک اور متعدد اہلکار زخمی ہوگئیں جبکہ ہمارے سرمچاربحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔
مرید بلوچ نے مزید کہا کہ مواصلاتی نظام بند ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کی ہلاکتوں اور نقصانات کے بابت حتمی معلومات آنا باقی ہے۔