بلوچ آزادی پسند مزاحمتی تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
ترجمان کے مطابق بی ایل ایف نے آج دشت کے علاقے پٹوک میں فورسز کی چوکی پر حملہ کرکے دو اہلکار ہلاک کرکے انکے ہتھیار اپنے ساتھ لے گئے۔ جس کی تصدیق سرکاری زرائع سے بھی ہوچکی ہے۔ دریں اثناء آواران کے علاقے جاٹ میں پاکستانی فورسز پر دورانِ آپریشن حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک ہوئے تھے اور آپریشن کا کمانڈ کرنے والے ایک لفٹینینٹ کرنل زخمی ہوگیا تھا، جس کی زمہ داری بھی بی ایل ایف نے قبول کرلی ہے۔
ترجمان کے مطابق بی ایل ایف نے گزشتہ روز مند میں شہید سالم کوہ پر واقع فورسز چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں انھیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ اس واقعے کی بھی بی ایل ایف زمہ داری قبول کرتی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ دو دنوں سے آواران کے مختلف علاقوں میں ایک وسیع آپریشن جاری ہے۔ جس کے دوران فورسز اور مزاحمتی تنظیموں کے بیچ جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ تاہم علاقائی زرائع کے مطابق فورسز سویلین آبادیوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔