لاپتہ عبدالواحد مری ولد منظور احمد مری کی بازیابی کے لیے انسانی حقوق کے اداروں سے ایپل کرتے ہیں – اہلخانہ
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کے مطابق عبدالواحد مری کے اہلخانہ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عبدالواحد ولد منظور احمد کوضلع کھچی میں بولان اور کوئٹہ کے درمیان عید سے 7 دن قبل فورسز نے حراست بعد لاپتہ کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عبدالواحد گزشتہ کئی سالوں سے ایران میں مزدوری کرکے گھر کی کفالت کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گھر سے نکلنے کے بعد پانچ روز تک جب عبدالواحد سے رابطہ نہیں ہوا تو گھر والوں نے پریشانی کے عالم میں انھیں تلاش کرنے کی کوشش کی، جس پر معلوم ہوا کہ بولان میں آرمی چیک پوسٹ پر انہیں فورسز نے حراست بعد لاپتہ کر دیا ہے۔
لاپتہ عبدالواحد بلوچ کے لواحقین نے انسانی حقوق کے تنظیموں اور عدلیہ سے ان کی بازیاب کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا، ان کی گمشدگی کے بعد اہلخانہ نہ صرف حد درجہ پریشان ہے بلکہ محتاج ہو کر رھ گئے ہیں۔