بلوچستان: گوادر اور پسنی سے جبری طور پر لاپتہ تین افراد بازیاب

216

پسنی سے دو سال قبل جبری طور پر لاپتہ ہونے والا شخص بازیاب، جبکہ گودار سے دو روز قبل اغواء ہونے والے دو افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق ضلع گوادر کے علاقے پسنی سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والا عطاء اللہ ولد غلام حسین سکنہ وارڈ نمبر 1 کلانچی بازار بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو دو سال قبل یکم نومبر 2016 کو فورسز کی جانب سے گھر پر چھاپے کے دوران حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب28جولائی 2018کو گوادر زیروپوئنٹ سے فرنٹئیر کو ر اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے دودا ولد مجیب اور ساجد ولد حاجی نبی بخش سکنہ گومازی شنکن، آج گوادر سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں افراد کراچی سے تمپ جارہے تھے کہ فوج اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گوادر زیروپوائنٹ سے حراست میں لیکر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں بازیاب ہونے والے متعدد افراد کو ذہنی و جسمانی طور پر تشویشنات حالت میں پایا گیا ہے۔ جبکہ بازیاب ہونے والے افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کو دوران حراست فورسز کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنا دماغی توازن کھو بیٹھتے ہیں۔