بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ26 جولائی کو شام ساڑھے سات بجے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے تمپ کلاہو میں آرمی چیک پوسٹ پر راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ راکٹ لگنے سے چوکی کو نقصان پہنچا، ایک فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
26 جولائی کو مند ہوری پولنگ اسٹیشن پر راکٹ،ایل ایم جی و اسنائپر سے حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک ،دو کو زخمی کیا۔
اسی طرح کل شام پنجگور غریب آباد پولنگ اسٹیشن پر حملہ کر کے فورسز کو نقصان پہنچایا۔
گہرام بلوچ نے اپنے گزشتہ روز کے بیان میں ایک حملے میں ‘جگہ’ کی تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ کل تربت میں سری کہن میں پولنگ اسٹیشن پر نہیں بلکہ تمپ کے علاقے سرنکن میں پولنگ اسٹیشن میں موجود فوجی اہلکاروں پر حملہ کیا گیا تھا۔ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔