امریکی کانگریس مین ڈانا رورابیکر کا خان قلات اور ایم کیو ایم کے لیڈر الطاف حسین سے ملاقات۔
تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس مین نے آج خان قلات سلیمان داود اور ایم کیو ایم کے لیڈر الطاف حسین سے ملاقات کی ہے۔ زرائع کے مطابق ملاقات میں مختلف موضوعات پر بات ہوئی، ایک موقع پر جب کانگریس مین نے خان قلات سے پوچھا کہ بلوچ قوم پرستوں اور مہاجر قوم پرستوں میں کیا مماثلت ہے تو خان قلات نے جواب میں کہا، “ہمارے درمیان صرف ایک بات مشترکہ ہے، وہ یہ کہ دونوں قوموں پر پنجابی سامراج مظالم ڈھا رہی ہے، اسکے علاوہ ہماری سوچ بلکل الگ ہے ہم آزادی چاہتے ہیں اور مہاجر قوم اب بھی پاکستان سے امید لگائے بیٹھا ہے”۔
خان قلات کے جواب میں ایم کیو ایم لیڈر الطاف حسین نے کہا کہ،” ہماری سوچ اب بلوچ بھائیوں سے الگ نہیں، ہم نے بھی پاکستان کا جھنڈا جلایا ہے اور ہم بھی پنجابی تسلط سے آزادی چاہتے ہیں”۔
الطاف حسین کا ملاقات کے دوران مستقل اصرار رہا کہ اب مہاجر قوم آزادی کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ انھوں نے مستقبل میں بلوچ قوم کے ساتھ مل کر کام کرنے اور ایک دوسرے کو مضبوط کرنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا۔
تینوں رہنماوں میں کافی دیر تک بات چیت چلتی رہی۔
Baloch should not be part of any conspiracy against sindh……..