بلوچستان: گوادر سے 2 لاپتہ، پنجگور سے لاش برآمد

137

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے دو افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ جبکہ پنجگور شہر سے ایک شخص کی لاش برآمد۔

تفصیلات کے مطابق آج شام 8 بجے کے قریب پاکستانی فورسز نے گوادر کے علاقے مونڈی میں ایک دکان پر چھاپہ مار کر دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

لاپتہ افراد کی شناخت خلیل ولد موسیٰ اور قدوس ولد بشام کے ناموں سے ہوئی ہے جو دشت کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے شہر پنجگور کے علاقے پروم کے پہاڑوں سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت صادق بہرام کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاش پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔