آواران: فورسز کے ہاتھوں تین افراد لاپتہ

66

دی بلوچستان پوسٹ آواران کے نمائندے کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے آواران سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں تین افراد لاپتہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے پیراندر میں گزشتہ شب فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت شیرجان ولد سال محمد، محمد بخش ولد انور اور فضل ولد واحد بخش  کے ناموں سے ہوئی ہے جو پیراندر آواران کے رہائشی ہیں۔