زنیرہ بلوچ ،یونیسف یوتھ ایڈووکیٹس لیب نیویارک میں شامل

18

یونیسف کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ نوجوان ایڈووکیٹ زنیرہ اس وقت نیویارک، امریکہ میں موجود ہیں، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے موقع پر منعقد ہونے والے یونیسف یوتھ ایڈووکیٹس موبلائزیشن لیب 2025 میں شرکت کر رہی ہیں۔

یونیسف کے مطابق، زنیرہ دنیا بھر سے منتخب ہونے والے صرف 12 نوجوانوں میں شامل ہیں، جنہیں اس عالمی پلیٹ فارم کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

یہ لیب نوجوان شرکاء کو اپنے ایڈووکیسی ہنر کو مضبوط بنانے، اپنی کہانیاں دنیا کے سامنے پیش کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ بہتر مستقبل کے لیے خیالات کے تبادلے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔

یونیسف نے کہا ہے کہ زنیرہ کی آواز اور قیادت اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ نوجوان رہنما دنیا کے مسائل کے حل تلاش کرنے اور پائیدار مستقبل کی تشکیل میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ زنیرہ کی والد قیوم زہری ہیں، جنہیں پاکستانی فورسز نے طویل عرصے تک جبری گمشدگی کا شکار بنانے کے بعد ایک جعلی انکاونٹر میں قتل کر دیا تھا