صحبت پور میں عسکری تعمیراتی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی

142

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی آر جی کے سرمچاروں نے صحبت پور کے علاقے جروار میں سرکاری زیرتعمیر منصوبوں پر کام کرنے والی عسکری کمپنی کی گاڑیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ اس حملے کے نتیجے میں عسکری کمپنی کی دو ایکسیویٹر مشینیں تباہ کر دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مقامی ٹھیکیداروں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ ریاستی منصوبوں سے دور رہیں، بصورتِ دیگر اپنی جانی و مالی کے نقصان کے ذمہ دار خود ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ ریپبلکن گارڈز قبول کرتی ہے اور اس نوعیت کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔