کوئٹہ اور سبی میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

100

بلوچ ریپبلکن گارڈز  کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب سرمچاروں نے کوئٹہ کے قریب مستونگ کے علاقے دشت میں کارروائی کی۔ 

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے اس دوران کوئٹہ، سبی شاہراہ پر دو گھنٹے تک ناکہ بندی قائم رکھ کر گزرنے والی تمام گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی۔

ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی میں بی آر جی کے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے مٹھڑی میں پاکستانی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں خودکار اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

دوستین بلوچ کا کہنا تھا کہ اس حملے میں پاکستانی فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ ریپبلکن گارڈز ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ایسے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔