آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور پوری ٹیم 241 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بھارت کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دے دیا۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے شاندار آغاز کیا اور ویرات کوہلی کی زبردست بیٹنگ کی بدولت 42 اعشاریہ 3 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔
بھارت کی پہلی وکٹ 31 رنز پر گری تھی، بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
روہت شرما نے 15 گیندوں پر 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ بھارت کی جانب سے فاسٹ بولر محمد شامی نے پہلا اوور کروایا۔
انڈیا کی جانب سے کلدیپ یادو نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین جبکہ ہاردک پانڈیا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد اپنے گروپ میں سب سے آخر پر ہے۔ جبکہ انڈیا دو پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پوائنٹ پر دوسرے نمبر پر ہے۔