بلوچ گلزمین کیلئے شہید ہونے والے ہر شہید کے قربانیوں کی پاسداری کرنا ہم پر فرض ہے۔ این ڈی پی

76

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی یوم شہداء بلوچ کے موقع پر ان تمام شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے بلوچ گلزمین، بلوچ قومی حقوق اور شناخت کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دی ہیں۔ یہ دن ہمیں بلوچستان کی تاریخ میں ان افراد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے بلوچ گلزمین تحفظ، بلوچ قومی تشخص کی جدوجہد کو اپنے خون سے آبیاری کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ شہداء کے دن کا آغاز ان لوگوں کی یاد میں کیا گیا تھا جو بلوچ گلزمین کے حقوق کی حفاظت کے لیے مختلف اوقات میں قربان ہوئے۔ یہ دن خاص طور پر نواب میر محراب خان اور انکےساتھیوں جیسے عظیم رہنماؤں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے جنہوں نے انگریز سامراج کے خلاف اپنے وطن کی حفاظت کے لیے لڑ کر جانوں کا نظرانہ پیش کیے لیکن استعماری قوتوں کے سامنے جھکے نہیں ۔ ان کی قربانیاں بلوچ قوم کی تاریخ کا اہم حصہ ہیں، اور ان کی جدوجہد ہمیں آج بھی اپنے قومی بقا اور وطن کی حفاظت کے لیے سرگرم رہنے کی ترغیب دیتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یومِ شہداء بلوچ صرف ایک یادگاری دن نہیں ہے بلکہ یہ دن ہمارے اجتماعی عزم اور ذمہ داری کا اظہار بھی ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں اور ان کے مشن کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کا عہد کرتے ہیں۔ یہ دن ہمیں بتاتا ہے کہ بلوچ قوم نے ہمیشہ اپنے حقوق، شناخت اور ثقافت کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی ہے، اور ان قربانیوں کا تسلسل آج بھی جاری ہے۔کسی بھی قوم کے لیے اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنا ایک انتہائی اہم عمل ہے، کیونکہ یہ ان کی تاریخ اور شناخت کو محفوظ رکھنے کا ذریعہ بنتا ہے۔ تیرہ نومبر کا تاریخی دن منانے کا مقصد ماضی سے جڑنا ہے اور ان لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے ہمارے مستقبل کے لیے اپنا سب کچھ قربان کیا۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں اپنی قوم کے اجتماعی مفاد اور سر زمین کی حفاظت کے لیے متحد رہنا چاہیے۔

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی اس دن کو بلوچ عوام کے لیے ایک سازگار اور عہد و پیمان طور پر دیکھتی ہے تاکہ ہم اپنی اجتماعی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور بلوچ شہداء کے لہو کی پاسداری کرکے بلوچ قومی جدوجہد کو اپنے لیے فرض سمجھ کر اپنے عزم کو مزید مستحکم کریں لہذا یہ دن اس عہد کا دن ہے کہ ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھیں گے اور بلوچ قومی مفاد کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔