ڈیرہ غازی خان: بلوچ طلبا کا احتجاج 24ویں روز میں داخل

209

ڈیرہ غازی خان میں جاری بلوچ طلبا کے احتجاج کو آج 24 روز ہو گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق غازی میڈیکل کالج کے سامنے احتجاجی کیمپ میں بیٹھے طلبا پچھلے کئی دنوں سے بیٹھے ہیں۔ انکا مطالبہ ہے کہ انکے لیے ڈیرہ غازی خان میں بنائے گئے غازی میڈیکل کالج میں کوٹہ مقرر کیا جائے۔

احتجاج کرنے والے طلبا کا کہنا ہیکہ اسوقت غازی میڈیکل کالج میں 700 طلبا میں سےصرف 15 بلوچ طلبا ہیں۔

ان کا موقف ہیکہ انکے علاقوں میں پانی بجلی روڈ اسکول کالج نا ہونے کیوجہ سے وہ مشکل سے ہی تعلیم حاصل کر پاتے ہیں۔ اس حالات میں انکا پنجاب کے طلبا کا مقابلہ کرنا ممکن نہیں جو اعلیٰ معیاری اداروں سے تعلیم حاصل کر کے آتے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ غازی میڈیکل کالج “غازی خان میرانی بلوچ” کے نام پر ہے اور “غازی خان میرانی بلوچ” کے آباد کیے گئے شہر میں موجود ہے مگر یہاں بلوچ کو اپنے ہی اداروں میں تعلیم کی سہولت حاصل نہیں۔

طلبا نے کہا اگر ہمارے مطالبات پورے نا کیے گئے تو ہم اگلے مرحلے میں ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور لاہور کیطرف لانگ مارچ شروع کریں گے۔