پاکستان: بغیر بلٹ پروف گاڑی کے چینی شہریوں کے نقل حرکت پر پابندی عائد

163

پاکستان میں موجود چینی شہریوں کو حکومت پاکستان کی جانب سے بلٹ پروف گاڑیوں کے بغیر گھومنے پھرنے پر پابندی عائد کردی۔

پولیس کے اس فیصلے کے بعد متعدد کاروباری چینی باشندے بغیر سکیورٹی کی وجہ سے ہوٹلوں تک محدود ہوکر رہ گئے۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ مزید دو دن میں بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے والے پراجیکٹ ، تنصیب کو بند کردیا جائے گا ، بلٹ پروف گاڑیاں خریدی جائیں یا کرائے پر حاصل کی جائیں۔

خیال رہے کہ پاکستان و خصوصاً بلوچستان میں چینی شہریوں پر مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر حملے ہوئے ہیں۔ جنکی اکثریت کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے) مجید برگیڈ نے قبول کی ہوئی ہے۔

دوسری جانب دیکھا جاسکتا ہے کہ رواں سال بی ایل اے مجید برگیڈ کے حملوں میں کافی تیزی آئی ہے۔