راسکوہ ادبی دیوان بلوچستان کا کونسل سیشن 6 اگست کو کوئٹہ میں منعقد ہوگا

476

راسکوہ ادبی دیوان بلوچستان جو کہ 1989 میں قائم ہوا۔ کفایت کرار، نسیم سحر، ناشادروف، لالاطاہرخان مینگل اور چند دیگرشخصیات اس تنظیم کے بانی ممبران ہیں، راسکوہ ادبی دیوان اس وقت چارزونز کوئٹہ ، نوشکی ، کردگاپ اور دالبندین پرمشتمل ہے ۔ دوسو کے قریب ادیب، شعراءاور آرٹسٹ تنظیم کے ممبران ہیں.

راسکوہ ادبی دیوان کاشمار اس وقت بلوچستان کے پُرانے اور بڑے ادبی اداروں کے طورپر ہوتاہے ۔راسکوہ ادبی دیوان واحد تنظیم ہے جو اپنے فورم پرآرگنائزڈ اور جمہوری طریقے سے انتخابات یعنی عہدے داران کا باقعدہ چناو کرتا ہے.

راسکوہ کے علاوہ بلوچستان کی سطح پرکوئی بھی ادبی تنظیم باقاعدہ کونسل سیشن کا اہتمام نہیں کرتا۔ جس طریقے سے راسکوہ ادبی دیوان اہتمام کرتاہے، کونسل سیشن میں وہ زونل کونسلرآن حصہ لے سکتے ہیں جواپنے زونل جنرل باڈیز کی رائے سے اُس زونل ممبران کی تعداد کے مطابق منتخب ہوتے ہیں یعنی پانچ ممبر پر ایک کونسلر منتخب ہوتاہے اور صرف یہی کونسلرز کونسل سیشن میں اتنخابی عمل میں حصہ لے سکتے ہیں.

امسال بھی راسکوہ ادبی دیوان اپنے کونسل سیشن کا اہتمام “6’اگست بروزاتوارصبح 10 بجے کوئٹہ سائنس کالج میں بیادِ نامور ادیب ودانشور” پروفسیر ماما عبداللہ جان جمالدینی وکفایت کرار ” منعقد کررہاہے.

کونسل سیشن میں آئندہ کی دوسال کے لئے مرکزی کابینہ اور سنٹرل کمیٹی ممبران کی چناو سے پہلے، سابقہ دوسالہ کارکردگی رپورٹ ،مختلف تنظٰیمی امور،گذشتہ کارکردگی کا تنقیدی جائزہ آئندہ کے لئے تجاویز اور لائحہ عمل، آئین سازی،مالی رپورٹ پر بحث اور فیصلے ہوں گے.

کونسل سیشن کی تیاریاں آخری مراحل میں ہے تمام زونز نے 30 جولائی کو اپنے اپنے زونز میں جنرل باڈی میٹنگز میں اپنے زونل کونسلران کا انتخاب عمل میں لایاہے جوکہ بلترتیب ذیل میں درج ہے:

نوشکے زون کے منتخب کونسلرز:
1: ظہورزیب 2۔ سمیع بلوچ، 3:رمضان ساسولی 4: سلام زاہد5: عثمان سوز،
6: قمبرزیب ۔ 7۔ صادق زیب 8۔ نوید نیلم ، 9: نورحیات۔ 10: رحیم زام۔11۔ امیرجان ۔ 12۔ طارق نسیم ، 13: مسعود شہزاد۔ 14: سلام اسیر15:اقبال زاہد۔ 16: ماجد رضوان:

دالبندین زون کےنسلرز:
1: گل خان نصیر2: علی اکبر صابر3: ادریس بلوچ4:حکمت زیب

گرگینہ/کردگاپ زون کے کونسلرز
1:امین اللہ،2:شہباز خان،3: زاکر عجیب

کوئٹہ زون کے کونسلرز
1: وحید زاکر،2:نورفگار،3: مان منصور،4: عصمت اللہ کاکڑ،5: نذیراحمد لہڑی،6: نہال خان،7: اقبال زوق،8: ملک اشرف،9: حنیفہ بلوچ۔10:زیب النساء

انکے علاوہ سابقہ مرکزی کابینہ کے عہدے داران ،سنٹرل کمیٹی کے ممبران، سابقہ زونل صدور وجنرل سیکرٹریز بھی کونسلر شمار ہونگے.

اس کونسل سیشن میں تنظیم کے علاوہ دیگرادبی تنظیموں کے ممبران کو بطورمبصر مدعو کیا گیاہے اور انہی مبصرین میں سے الیکشن کمیشن کی تشکیل ہوگی.

بلوچستان کے ادبی ، سیاسی اور سماجی حلقے بھی راسکوہ ادبی دیوان کے اس کونسل سیشن اور انتخابات میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں سوشل میڈیا پر تجاویز، صلاح ومشوروں ،خیرمقدمی جملوں، مبارکباد، کے علاوہ تنقیدی کمنٹس، مضامین بھی اس حوالے سے سامنے آرہے ہیں۔

اس دلچسپی کا سبب راسکوہ ادبی دیوان کی 28 سالہ ادبی حیثیت ہے کہ دیوان نے ان ادوارمیں قومی زبان ادب بلوچی اور براہوئی کے لئے اپنے پلیٹ فارم پر کافی خدمات سرانجام دیں ہے۔ اس بار کونسل سیشن کے آخر میں محفل ِ موسیقی اورمشاعرے کا بھی اہتمام ہوگا.