بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے آج ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر پنجگور کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی ہمارے ڈاکٹر شعبہ صحت کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھاتے ہیں تو صحت کے شعبے میں مافیا ڈاکٹروں کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنا شروع کر دیتے ہیں ۔ جب ان سب رکاوٹوں کے باوجود ہمارے ڈاکٹر غیر فعال اسپتالوں کو فعال کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس جیسے مافیا تشدد کا راستہ اختیار کرتے ہیں اور سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ ان مافیا کو پارلیمانی پارٹیاں سپورٹ کرتی ہیں اور ان کی آشیرواد بھی حاصل ہیں ۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اب ان مافیاؤں کو ختم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہیں اور تمام شعبوں سے وابستہ افراد کو چاہیے کہ ان کے خلاف آواز اٹھائیں بصورت دیگر یہ ناسور ہمارے تمام اداروں کو تباہ کرکے اپنے ذاتی مفادات کے لئے استعمال کریں گے۔
ترجمان نے آخر میں کہا یہ واضح کرتے ہوئے کہا کہ اگر صمد صادق کو فوری گرفتار نہیں کہا گیا تو سخت ردعمل دیا جائے جس میں ٹوکن ہڑتال اور پھر تمام اسپتالوں میں او پی ڈی کا بائیکاٹ شامل ہیں ۔ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فورا ملزم کو گرفتار کرے ۔