بی ایل اے مچھ حملہ: سرکاری حمایت یافتہ گروہ کا اہم رکن ہلاک

1742

بلوچستان کے علاقے مچھ میں سرکاری حمایت یافتہ گروہ کا اہم رکن گذشتہ رات ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص گذشتہ رات سے جاری بلوچ لبریشن آرمی کے آپریشن درہ بولان میں مارا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شکور راہیجو کے نام سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ شب بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے بولان اور گردنواح میں درہ بولان آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ بی ایل اے کے مطابق اس آپریشن میں بلوچ لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ، اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ، فتح اسکواڈ اورانٹیلیجنس ونگ حصہ لے رہے ہیں۔

بی ایل اے ترجمان کے مطابق آپریشن درہ بولان کے تحت، بولان، مچھ و گردونواح کے تمام داخلی و خارجی راستوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور تمام راستوں پر مائن بچھائے گئے ہیں، لہٰذا ہم بلوچ عوام کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ان راستوں پر کسی بھی نقل و حرکت سے گریز کریں۔

بی ایل اے کا مزید کہنا ہے دریں اثناء بلوچ سرمچاروں نے پیر غیب بولان میں دشمن فوج کے کیمپ پر حملہ کرکے دس سے زائد اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مچھ شہر تاحال مکمل طور پر بلوچ سرمچاروں کے کنٹرول میں ہے۔