مغربی بلوچستان: ڈرون حملے کے بعد لوگ جمع ہوئے تو دوسرا حملہ ہوا – علاقہ مکین

1549

مغربی بلوچستان میں ڈرون حملے کے بعد جب لوگ لاشوں کو ملبے سے نکالنے کیلئے جمع ہوئے تو ان کو دوسرے حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حق آباد میں پہلا ڈرون حملہ چار بجے کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت متعدد افراد جانبحق و زخمی ہوگئے جبکہ صبح چھ بجے کے قریب جب لوگ ملنے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے میں مصروف تھے کہ ایک اور ڈرون حملے میں مجمع کو نشانہ بنایا گیا۔

علاقائی ذرائع اب تک دس افراد کے جانبحق ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں سے اکثریت بچوں اور خواتین کی بتائی جارہی ہے۔