نیمروز: گورنر کے دفتر میں خودکش حملہ

381

افغانستان کے بلوچ اکثریتی علاقے نیمروز میں گورنر کے دفتر کو خودکش حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں کم از کم سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بروز اتوار سہ پہر کو نیمروز میں گورنر کے دفتر میں زوردار دھماکے ہوئے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دو خودکش حملہ آوروں نے گورنر کے دفتر میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی اور پھر خود کو دھماکوں سے اڑا دیا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں گورنر کے دفتر پر حملے کے بعد کی صورتحال کو دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں زمین پر لاشیں بھی دیکھی جا سکتی ہیں لیکن ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے میں کم از کم سات اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گورنر اس حملے سے محفوظ رہے ہیں۔

ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے