کوئٹہ: گارڈ کو سزائے موت کا حکم

367

کوئٹہ کا مشہورکیس کا فیصلہ، ماں کے سامنے بیٹے کو قتل کرنے والے گارڈک کو سزائے موت کا حکم سنایاگیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ون اورنگ زیب گھمن کی عدالت نے کوئٹہ کے ایک نجی بینک میں سیکورٹی گارڈ نے اس سال جون کے مہینے میں فائرنگ کرکے علی نواز زہری کو قتل کرنے والے شخص کو سزائے موت سنائی۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ مقتول کی ماں کے سامنے پیش آیا، واقعہ کے بعد کیس ایڈیشنل سیشن ون سریاب کی عدالت میں چلا، آج کیس کا فیصلہ سنادیاگیا ۔

مقتول کی طرف سے سینئر وکیل تنویز شاہوانی نے پیروی کی اورکیس کو ترجیح بنیادوں پر مقتول کے خاندان کو انصاف دلایا۔

معزز عدالت نے ملزم کو سزائے موت کا حکم سناتے ہوئے 5 لاکھ جرمانہ عائد کیا۔