گوادر میں دھماکہ، نوشکی اور تربت میں پاکستانی فورسز پر حملے

903
فائل فوٹو

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بم دھماکے میں میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ تربت اور نوشکی میں پاکستانی فورسز کو حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے ڈھور میں ایک بم دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ حملے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کی ہے۔

زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب تربت سے اطلاعات ہیں کہ آپسر، بلوچی بازار میں پاکستانی فورسز کے چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنیں گئیں۔ تاہم نقصانات کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

گذشتہ روز شام کے وقت نوشکی کے علاقے کیشنگی میں بلغانی کے مقام پر مسلح افراد پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو نشانہ بناکر فرار ہوگئے۔

حملے کے بعد مذکورہ علاقے میں آج دو ہیلی کاپٹروں کو گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔