بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کل 17 دسمبر کو رات نو بجکر چالیس منٹ پر ہمارے سرمچاروں نے گوادر فقیر کالونی میں ایم آئی (ملٹری انٹیلیجنس) اہلکاروں کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ایم آئی کے یہ اہلکار پکوڈے اور چپس والے کے بھیس میں یہاں کام کررہے تھے۔ تنظیم کی انٹیلیجنس ونگ گزشتہ تین مہینوں سے ان پر نظر رکھے ہوئے تھے، تحقیقات مکمل ہونے پر کل رات آپریٹنگ ٹیم نے کاروائی سرانجام دی۔
ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد ایم آئی کے اہلکاروں نے تما راستے بند کرکے لوگوں کے موبائل فون چیک کیے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سرمچاروں نے حکمت عملی کے تحت ایم آئی اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنا دکان بند کررہے تھے تاکہ عام لوگوں کو نقصان سے بچایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج اور ان کی سہولت کاروں پر حملے مزید شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔