نوشکی: پاکستانی فورسز نے دو افراد کو جبری لاپتہ کردیا

381

بلوچستان کے ضلع نوشکی سے پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

کلی شریف خان کے رہائشی طالبعلم بالاچ ولد نزیر احمد کو پاکستانی فورسز نے رات دو بجے وقت ان کے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیکر جبری طور پر کردیا۔

دریں اثناء کلی شریف خان ہی کے رہائشی نوجوان نصیر بادینی کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا گیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کو فورسز نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنے ہمراہ لے گئے۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور جعلی مقابلوں لاپتہ افراد کو قتل کرنے کیخلاف لانگ مارچ کی جارہی ہے۔ آج مارچ کے شرکاء خضدار شہر پہنچے جہاں ہزاروں افراد نے مارچ کا استقبال کیا۔