افغانستان ہمارا دوسرا گھر ہے، سخت وقت میں افغانوں نے یہاں ہم نے وہاں پناہ لی ۔ نواب اسلم رئیسانی

249

چیف آف ساراوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان، جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ہمارے ہمسایہ افغان مہاجر بھائیوں کو سرد موسم میں جلد بازی سے پاکستان بدر کرنے کی حکمرانوں کی دھمکی افسوس ناک عمل ہے ۔

سماجی رابطے کے ویب سائٹ (ایکس) پر اپنے ایک جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ حکمرانوں کا کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کی مذمت اور افسوس غم اور افغانوں کو ناراض کرنا اپنے ہمسایہ خالصتانیوں کو خوش کرنا حکمرانوں کا عجب طرز عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ پشتون کی یہ روایات نہیں ہے کہ بھائی کو مہمان کہہ کر احسان فراموش کہیں، افغانستان ہمارا دوسرا گھر ہے، سخت وقت میں افغانوں نے یہاں ہم نے وہاں پناہ لی، روس کے خوف سے اسلام آباد میں افغانوں کی مدد حاصل کی اور انہیں زبردستی واپس بھیجنے سے ناراضگی بڑی اور کریک ڈاﺅن والوں کے خلاف نفرت زیادہ ہے۔