پاکستانی طالبان نے سید سجنا کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کر دی

323

شدت پسند تنظیم تحریک طالبان نے اپنے نائب امیر خالد محسود عرف سید سجنا کی ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ حملہ آٹھ فروری کو شمالی وزیرستان کے علاقے گورویک میں کیا گیا تھا تاہم حملے کے فوراً بعد خود سجنا گروپ نے ہلاکت کی تردید کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے                                                                                                                    

امریکی ڈرون حملے میں طالبان کا نائب امیر ہلاک

خالد محسود سجنا کو امریکہ نے اکتوبر 2014 میں ’دہشت گرد‘ قرار دیا تھا۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ تحریک طالبان کی قیادت امریکی ڈرون حملوں کا نشانہ بنی ہو۔ سنہ 2007 میں قائم کی جانے والی تنظیم کے بانی رہنما اور پہلے امیر بیت اللہ محسود اور ان کے جانشین حکیم اللہ محسود جیسے کئی اہم ترین رہنماؤں کی ہلاکت امریکی ڈرون حملوں میں ہی ہوئی ہے۔

تحریک طالبان پاکستان کے اس بیان میں تسلیم کیا گیا ہے کہ امریکی ڈرون حملوں کے ذریعے تحریک کی قیادت کی ہلاکتوں کی ایک طویل تاریخ ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ ’تحریک کی قیادت نے اپنے ہی خون سے حکومت پاکستان کو یاد دہانی کروائی ہے کہ اصل امریکی ایجنٹ کون ہیں۔‘