وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ حاجرہ بی بی نے اینے بیٹے محمد سلیمان بنگلزئی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات وی بی ایم پی کو فراہم کردی ہیں۔
انہوں نے تنظیم سے شکایت کی کہ اسکے بیٹے محمد سلیمان اور محمد شفع کو 13 اگست کی رات کو فورسز نے انکے گھر واقع پرکانی اسٹریٹ قمبرانی روڑ کوئٹہ سے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا، وہ اپنے بیٹوں کی جبری گمشدگی کے خلاف متعلقہ تھانہ ایف آئی درج کرانے کے لیے گئے لیکن معلقہ تھانہ نے انکی رپورٹ درج نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز انکے بیٹے محمد شفیع اور محمد یوسف نیچاری کو سی ٹی ڈی نے ہزار گنجی کوئٹہ میں فیک انکاونٹر میں قتل کردیا اسکا دوسرا بیٹا محمد سلیمان تاحال اداروں کی حراست میں ہے ۔
انہوں اس اس بات کا خدشہ ظاہر کیا کہ کئی اسکے دوسرے بیٹے سلیمان کو بھی جعلی مقابلے میں قتل نہ کردے ۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے انہیں یقین دلایا کہ سلیمان بنگلزئی کے کیس کو حکومت، لاپتہ افراد کمیش اور اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے جبری گمشدگی کو فراہم کیاجائے گا اور لاپتہ محمد سلیمان اور محمد شفع کے ماورائے قتل کے حوالے سے ہر فورم پر وی بی ایم پی آواز اٹھائی گی۔
نصراللہ بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ محمد سلیمان بنگلزئی کی باحفاظت بازیابی کو یقینی بنائے اور محمد شفع بنگلزئی اور محمد یوسف نیچاری کی ماورائے آئین قتل کا نوئس لے اور واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے انصاف کے تقاضے پورے کرے۔