سبی: نوجوان نے خودکشی کر لی

235

سبی سے اطلاعات ہیں کہ گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر نوجوان نے خودکشی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کی وجہ سے سبی میں راجہ موندرانی کے بیٹے نے خودکشی کرلی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان بھر میں خودکشی کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں۔

گذشتہ چار ہفتوں میں خودکشی کا یہ دسواں واقعہ ہے اس سے قبل ضلع گوادر، خضدار، آواران، حب چوکی اور کوئٹہ میں بھی خودکشی کے اطلاعات دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہوئیں۔