اوتھل: بجلی کی بندش و دیگر مسائل کیخلاف طلباء سراپا احتجاج

153

بی آر سی کالج اوتھل کے طلباء کالج میں بجلی کی بحالی و دیگر مسائل حل کے لئے سراپا احتجاج بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں پیر کے روز بلوچستان ریزیڈنشل کالج اوتھل کے طلباء نے کالج کے سامنے گزرنے والی مین کراچی، کوئٹہ شاہراہ پراحتجاجی کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ کو بند کردیا جس کے سبب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، کوئٹہ سے کراچی سے آنے اور جانے والی گاڑیوں کا زمینی رابطہ منتقطع ہوگیا، گاڑیوں میں سوار مسافر کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بعدازں ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ سے مظاہرین سے کامیاب مزکرات کے بعد روڑ کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا۔

اس موقع پر بی آر سی طلباء کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 روز سے بی آر سی کالج میں بجلی کی کنکشن کاٹ دی گیا ہے جس کے سبب 5 روز سے طلباء کو اس شدید گرمی میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بجلی کے ساتھ ساتھ بی آر سی کالج مسائل کا گڑھ بن چکا ہے کالج کے ترقیاتی منصوبے بند پڑے ہوئے ہیں جس سے تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں کالج میں کئی سبجیکٹ کے اساتذہ موجود نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ بی آر سی کالج کے تقربیاً اسٹاف 42 ہوتا ہے لیکن ہمارے پاس صرف 7 اساتذہ موجود ہے جس سے مین سبجیکٹ بیالوجی ، گرامر ، ڈرائنگ ، کمپوٹر، اسپورٹس و دیگر سبجیکٹ کے اساتذہ موجود نہیں ہے کالج انتظامیہ سے بھی بات کی لیکن پانچ سال سے صرف تسلیاں دی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہاسٹل بن رہا ہے جس میں پندرہ دن کا کام رہ گیا ہے لیکن انتظامیہ اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے، لاکھوں کے فنڈز آرہے ہیں پتہ نہیں وہ کہاں خرچ ہورہے ہے۔

انہوں کہا ہے کہ بی آر سی کالج اوتھل بلوچستان بھر میں پانچویں نمبر پر ہے لیکن اس وقت مسائلستان بن گیا ہے۔