بولان میں واقع بلوچستان کے اہم سیاحتی پوائنٹ کو سیکورٹی خدشات کے مدنظر رکھتے ہوئے حکام نے تا حکم ثانی بند کردیا ہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں دو مرتبہ مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پکنک پوائنٹ پر آکر لوگوں کو جمع کرکے ان سے بات چیت کی اور بعدازاں نامعلوم سمت چلے گئے۔
جس کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر مچھ نے ایف سی کی ہدایات پر مذکورہ پکنک پوائنٹ کو تا حکم ثانی بند کردیا ہے۔
کمشنر کے دفتر سے جاری جاری نوٹس کے مطابق کسی بھی شخص کو مذکورہ علاقے میں جانے نہیں دیا جائے ۔
واضح رہے کہ مذکورہ علاقے اور گردنواح میں بلوچستان کی آزادی کے لئے مسلح جدوجہد کرنے والی تنظیم بلوچ لبریشن متحرک ہے اور وہ پاکستانی فورسز پر مختلف حملے کرچکے ہیں۔