بلوچستان فائرنگ اور دھماکہ، ایک شخص ہلاک، دو اہلکاروں سمیت تین زخمی

328
File Photo

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دھماکے اور فائرنگ کے واقعات میں پولیس و سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ طالبعلم ہلاک ہوگیا۔

ضلع خضدار میں فائرنگ اور دھماکے کے دو مختلف واقعات میں طالب علم ہلاک ہوگیا۔

مقتول کی شناخت انجینئرنگ یونیورسٹی کے طالب علم فقیر محمد عرف بابل کے نام سے ہوا۔ تاہم واقعات کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔

قبل ازیں خضدار کے علاقے شہزاد سٹی روڈ کے کنارے بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس کی گاڑی نقصان پہنچا جبکہ گاڑی ڈرائیور اسد اللہ زخمی ہوگیا۔

مستونگ سے آمد اطلاعات کے مطابق تھانہ ولی خان کے ایریا پڑنگ آباد میں سی ٹی ڈی اہلکار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ،اہلکار کو شدید زخمی حالت میں کوئٹہ طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔

زخمی اہلکار کی شناخت نادر کے نام سے ہوئی۔ قانون نافذ کرنیوالے ادارے مزید کارروائی کررہے ہیں۔

خاران میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنماء حاجی غلام نبی کو زخمی کردیا ۔

وہاں کیچ سے آمد اطلاعات کے مطابق کیچ دشت بل نگور محلہ دلسرد بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے الصبح موبائل ٹاور کو فائرنگ کرکے ناکارہ کیا اور اس کے مشینری کو آگ لگا کر فرار ہوگئے ہیں ۔